اسلام آباد(نیوزڈیسک )ریحام کوطلاق،عمران خان نے عوام سے نئی درخواست کردی .ریحام خان سے راستے جداکرنے کے بعد عمران خان نے کہاہے کہ وہ ریحام خان کااب بھی احترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے نجی معاملات میں مداخلت نہ کریں اوران کے گھریلیومعاملات کااحترام کریں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کے اور ریحام خان کے راستے جدا ہوگئے ہیں طلاق کا فیصلہ میرے اور ریحام خان کے خاندان کے لئے تکلیف دہ ہے اور عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ذاتی معاملے کا احترام کریںاورکہاکہ میں ریحام خان کے اخلاقی کردار اور جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور خاص طور پر غریبوں کے لئے ریحام خان کی مدد کرنا قابل عزت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ریحام خان کو طلاق دینے کے عوض پیسے نہیں دیئے ہیں اورپیسے دینے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور رپوٹس شرمناک اور جھوٹی ہیں۔