اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام کوطلاق دینے کے بعد عمران خان کے صبرکاپیمانہ لبریز،پارٹی رہنماﺅں کوبڑاحکم دے دیا. ریحام خان سے علیحدگی کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماوں کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ ریحام خان سے علیحدگی کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا جائے۔ اس معاملے کو زیر بحث لانے سے گریز کیا جائے۔ عمران خان نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ اس معاملے سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے