فیصل آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد چودھری شیر علی کیخلاف گلبرگ تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔چودھری شیر علی کی زیرقیادت انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی فیصل آباد میں جلسہ جاری رکھا گیاتھا ۔انہوں نے اس کے بعد بھی اپنی تقریر جاری رکھی تھی۔ واضح رہے کہ اس جلسے میں عابد شیر علی بھی موجود تھے.دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیر علی،ان کے بیٹےعابد شیر علی ، ایم پی اے طاہر جمیل،خواجہ اسلام،سی سی پی او، ڈی پی او اورڈی سی او فیصل آباد کو تین نومبر کو طلب کر لیا