کراچی(نیوزڈیسک) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہیٹ ٹرک کا چانس ہے. جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتیہوئے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر اظہارٍ خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نیکہا کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے افسوس ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے 8کروڑ روپے کے عوض عمران خان سے طلاق لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں طلاق ایک اچھا فعل تصور نہیں کیا جاتا. طلاق یافتہ خاتون اور مرد دونوں کو ہی معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، شہلا رضا نے کہا کہ دونوں میں طلاق نہیں ہونی چاہیے تھی، انہوں نے کہا کہ ریحام خان فلم بنانا چاہتی تھیں، فیصل واڈا ان کی مالی مدد کرنا چاہتے تھے جبکہ فیصل واڈا کی جانب سے مالی تعاون کی خبر کی اطلاع عمران خان کو نہیں تھی . دوسری جانب فیصل وڈا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہلا رضا کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں . شہلا رضا کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے،