لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان کی بہن رانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق سے ان کا یادوسری بہنوں کا کوئی تعلق نہیں۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کی بہن رانی کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے تاہم انہوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کیا کہ یہ طلاق ان کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ عمران اور ریحام کا باہمی مسئلہ ہے اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی بہنیں ریحام خان سے شادی پر ناخوش تھیں اور اسی باعث انہوں نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ عمران خان کے بیٹے بھی اس شادی سے مطمئن نہیں تھے۔ اسی باعث یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق عمران خان کی بہنوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔