سلام آبا(نیوزڈیسک)..عمران خان اور ریہام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید نے عمران خان کو ایک بار پھر شادی کا مشورہ دے دیا۔ وہ نکاح کی طرح طلاق کی تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہیں۔ مفتی سعید کہتے ہیں کہ عمران خان کو شادی کا مشورہ ضرور دیا ہے لیکن کسی خاتون کا نام نہیں دیا۔ جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی شادی کے بغیر ہو، اُسے ضرور شادی کرنی چاہیے۔مفتی سعید کا مزید کہنا تھا کہ ای میل پر طلاق ہوجاتی ہے لیکن اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ ای میل طلاق دینے والے شخص نے ہی بھیجی ہے۔