اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان کی جعلی ڈگری کا معاملہ سامنے آگیا تھا اور عمران خان کاخیال تھا کہ خاتون نے شادی سے قبل یا خود اپنے ماضی کے بارے میں بھی نہیں بتایا، ریحام خان نے دعویٰ کیاتھاکہ پہلا خاوند پٹائی کرتاتھا لیکن پھراس بے چارے کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ریحام خان پٹائی کرتی رہی ، حالانکہ خاتون نے عمران خان پر بھی ہاتھ اٹھایا اور وہ اس بات پر بھی قائم ہیں کہ شادی بھی سات جنوری سے پہلے ہوچکی تھی۔ بتایاکہ جوڑے کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوگئی تھی ،عمران خان اور ریحام خان میں دوروز قبل جھگڑا ہواجس کے بعد عمران خان نے بذریعہ ای میل طلاق بھیج دی اور یہ طلاق بھی باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی۔ عارف نظامی نے بتایاکہ ریحام خان پارٹی میں عمران خان کے مساوی جگہ بناناچاہتی تھیں اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیاجارہاتھاکہ کہیں خاتون عمران خان کو زہر نہ دے دے اور یہ خدشات پارٹی کے اندرموجود اور ان کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ ا±نہوں نے بتایاکہ عمران خان اس حدتک متنفر ہوچکے تھے کہ فوری طورپر طلاق دیناچاہتے تھے ، کئی ساتھیوں کی مداخلت پر عمران خان نے واضح کیاکہ وہ ایک لمحہ بھی نہیں ٹھہریں گے۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان پہلے بھی ناراض ہیں اور مزید شاید ناراض بھی ہوں گے کیونکہ انہوں نے ان معاملات میں نہ پڑنے کی درخواست کی تھی ، وہ مالی معاملات کی تردید کررہے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خاتون کی برطانیہ منتقلی کیلئے فنڈکی ضرورت ہوگی اور عمران خان نہیں تو ان کے کسی دست راست کا مالی ہاتھ ضرور موجود ہے۔