منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اورریحام خان کی طلاق ،پی ٹی آئی کاامتحان کڑاامتحان شروع

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو (نیوزڈیسک)عمران خان اورریحام خان کی طلاق کے بعد بلدیاتی انتخابات کانقشہ بدل جائے گا؟کیونکہ اس وقت ن لیگ اورتحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات میں کانٹے دارمقابلے کی توقع کی جارہی ہے،تحریک انصاف کے لئے کڑاامتحان شروع ہوگیاہے ۔ ۔سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں نے کل31اکتوبر کو ہونے والے 12اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کو (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت جانچنے کا پیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد امیدوار وں کی کامیابی ” رنگ میں بھنگ “ ثابت ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این اے 122میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو ایک تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔گلی محلے کی سطح پر پڑنے والا ووٹ (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی بارے میں واضح آگاہی دے گا جبکہ پی ٹی آئی کو پڑنے والا ووٹ بھی اس کے مستقبل کا تعین کرے گا کہ عوام اس کے بطور اپوزیشن اقدامات سے کتنے خوش ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر (ن) لیگ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی تو اسے اپنی گورننس میں مزید بہتری کے لئے کام کرنا ہوگااور اگر پی ٹی آئی اس میں کامیاب نہیں ہوتی تو عمران خان کو سیاست میں اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہو گی اور انہیں بطور اپوزیشن عوام کے ایشوز کو اجاگر کرنے اور ان کے لئے آواز بلند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں جو دونوں جماعتوں کے لئے ” رنگ میں بھنگ “ ثابت ہو سکتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…