اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے وقت ایک لاکھ روپے حق مہر طے ہوا تھا جو موقع پر ہی ادا کر دیا گیا، ان کی طلاق پر افسوس ہوا ہے اور کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جانب سے جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ”کیا نکاح کنٹینر پر ہوا تھا یا گھر میں؟ تو انہوں نے کہا کہ گڑھے مردے کیوں اکھاڑ رہے ہیں؟ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ میں نے ان سے وعدہ کیا ہوا ہے اور وعدہ امانت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے معاملے پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔