اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)عمران خان کی دوسری شادی اور پھر طلاق کی قبل ازوقت خبر بریک کرنیوالے سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک مرتبہ پھر نیا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ عارف نظامی نے کہاکہ طلاق سیاسی نہیں ، ذاتی وجوہات پر ہوئی ، عمران خان شریف آدمی ہیں اور ان کیساتھ براہوا، وہ یہ بات دعوے کیساتھ کہہ سکتے ہیں کہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، بچے اس شادی سے ناخوش تھے اور شادی کے معاملے میں شروع سے ہی گڑبڑہوگئی تھی ، جعلی ڈگری کا معاملہ سامنے آگیا تھا اور عمران خان کاخیال تھا کہ خاتون نے شادی سے قبل یا خود اپنے ماضی کے بارے میں بھی نہیں بتایا، ریحام خان نے دعویٰ کیاتھاکہ پہلا خاوند پٹائی کرتاتھا لیکن پھراس بے چارے کو بھی وضاحت دینا پڑی اور وہ اس بات پر بھی قائم ہیںکہ شادی بھی سات جنوری سے پہلے ہوچکی تھی۔ ا±نہوں نے بتایاکہ جوڑے کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوگئی تھی ،عمران خان اور ریحام خان میں دوروز قبل جھگڑا ہواجس کے بعد عمران خان نے بذریعہ ای میل طلاق بھیج دی اور یہ طلاق بھی باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی۔ یادرہے کہ گزشتہ ماہ 22تاریخ کو ہی عارف نظامی نے طلاق کی خبر بریک کی تھی جس پر ا±نہیں تنقید کا سامنا بھی کرناپڑالیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے