کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت مشرق کی ہو یا مغرب کی عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد مشرق اور مغرب کی سیاست بھی عمران خان سے الگ ہو جائے گی ۔ نثار کھوڑو نے ریحام خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پیپلز پارٹی پنجاب کا لیڈر ہوتا تو ریحام خان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا.۔