اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق سے میرا کوئی تعلق نہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان اور ریحام خان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کی . پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے حق مہر 8 کروڑ روپے ادائیگی کی خبریں محض قیاس آرائیوں کے سوا کچھ بھی نہیں. ان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے