اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے مابین باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی ہے . ذرائع کے مطابق معاملے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر کو بھی لایا گیا لیکن بات نہ بنی جس کے بعد طلاق ہو گئی . ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ طلاق نہایت حساس اور سنجیدہ معاملے پر ہوئی ہے. واضح رہے کہ عمران خان کی بہنیں اور بیٹے بھی ان کی شادی پر خوش نہیں تھیں. جبکہ انہوں نے شادی میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔