پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عمران خان اور ریحام خان سے متعلق اعلامیے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اعلامیہ کسی کی بے وقوفی یا کم علمی کا نتیجہ ہے۔ اس حوالے سے حکومت حکام کو ہرگز کوئی علم نہیں تھا۔ تحقیقات کے بعد ذمہ دار کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق صوبے میں تمام خصوصی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو باقائدہ مطلع رکھا جائے گئے