کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے نیو کراچی اور سہراب گوٹھ سے خاتون سمیت تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے پولیس کو 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر محمد فہیم کے مطابق دو نوں مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہیں سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔ لاشیں ایک سے دو دن پرانی ہونے کے باعث شناخت میں دشواری کا سا منا ہے۔ لاشیوں کی برآمدگی کے بعد پولیس نے سہراب اور ایوب گوٹھ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔