لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں کرپٹ لوگوں کی یونین بنی ہوئی ہے، یہ لوگ اقتدارمیں آکرپیسا بناتے ہیں اورباہر چلےجاتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے عمران خان انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نام ہی احتساب ہے،کہ جمہوریت کے نام پرخاندانوں کی بادشاہت ختم کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ آئی جی کا بھائی بلدیاتی انتخاب جیت چکا ہے تاہم ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات میں پوری جان مارے گی۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ نئے پاکستان کی جنگ مشکل جنگ ہے اس کے لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔