اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5روپے28پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم ارسال کر دی ہے۔وزرات پٹرولیم کی منظور کی بعد قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظور وزارت خزانہ د ے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے اوگرا نے وازرت پٹرولیم کو سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت5روپے 28پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 34پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے اوگرا نے وزارت پٹرولیم کوایچ او بی سی 5روپے 73پیسے لائٹ ڈیزل 2روپے 70پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے89پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزرات خزانہ دے گی اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔