اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ملکی قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے ایاز صادق کے بجائے پرویز ملک کے نام پر اتفاق کرلیا ہے ۔ پارٹی زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پرویز ملک کو زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ امید وار بنانے کیلئے بھی کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا ایک وفد تحریک انصاف سے بھی بات چیت کرے گا۔ یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی پرویز ملک جو کہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائرڈ قیوم ملک کے بھائی ہیں ۔ پرویز ملک مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں ، انہیں آئینی وقانونی امور پر دسترس حاصل ہے ۔