منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی سے بے دخل پاکستانی کو رہا کردیا گیا، میڈیا نے آرمی پبلک سکول پر حملے کا اہم ملزم قرار دے ڈالا تھا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تفتیش کے بعد رہا کردیا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی نے بتایا کہ مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی شہری عثمان غنی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور مبینہ طور پر مذہبی انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہ میں انھیں اٹلی سے بے دخل کیا گیا۔عثمان غنی کو اطالوی حکام نے اتحاد ایئرویز کی فلائٹ ای وائے 231 کے ذریعے گزشتہ رات 3 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا تھا، جسے تفتیش کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رہا کردیا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’عثمان غنی کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث نہیں ہے اور نا ہی وہ ایف آئی اے اور دیگر مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلوب ہے، جس کی وجہ سے اسے ایئرپورٹ سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔‘یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق عثمان غنی کو مبینہ طور پر پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا ایک اہم ملزم قرار دیا جارہا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…