سکھر(نیوز ڈیسک)سکھرمیں انتخابی مہم کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پیپلز پاڑٹی کے 4کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بندر روڈ پر پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ جاری تھی۔ اس دوران ایم کیو ایم کی ریلی وہاں پہنچ گئی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یونین کمیٹی4 سے چیئرمین کے لیے نامزد پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک احسان کا بیٹا اور بھائی سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔