پشاور(نیوز ڈیسک)پہلے کپتان پھر سیاستدان اور اب بن گئے ہیں ماہر ڈاکٹر، عمران خان تیمر گرہ کے اسپتال میں زلزلہ زدگان کی خیریت معلوم کرنے گئے تو کسی ماہر ڈاکٹر کی طرح مریضوں کے ایکس ریز بھی چیک کرتے رہے۔ کپتان نے نا صرف ایکسرے دیکھنے پر اکتفا کیا بلکہ اسپتال کے عملے کے ساتھ اس حوالے سے کسی مستعد ڈاکٹر کی طرح مشورہ کرتے بھی نظر آئے۔کہنے والے کہتے ہیں کہ کپتان کا یہ نیا انداز شاید اس لیے بھی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی سنبھالنے سے وہ آدھے ڈاکٹر تو پہلے ہی تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں