بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

پرویزخٹک نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پیر کے روز آنے والے زلزلے کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا میں مزید جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے تاہم اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کے تمام محکموں اور اداروں کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے تا حال زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے پشاور سمیت پورے صوبے کے کسی ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں اُنہوں نے کہاکہ زلزلے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کا اندازہ لگانا تاحال مشکل امر ہے کیونکہ بعض علاقوں کا مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے جس کے باعث تمام اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں وزیراعلیٰ نے وی آئی پی ز ، عام شہریوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں رش پیدا کرنے سے گزیر کریں تاکہ ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ زخمیوں کے علاج معالجے پر توجہ دے سکے پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کو زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے کے بعد جس طرح جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ حالات اچھے نہیں ہیں اُنہوں نے کہاکہ زلزلہ سے شمالی علاقہ جات زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سے مکمل اطلاعات بھی موصول نہیں ہو رہی ہیں تاہم صوبائی حکومت ہر جگہ پہنچنے کی حتی الوسع کوششیں کر رہی ہے اور پورے صوبے میں انتظامیہ ، ہسپتالوں اور امدادی اداروں کو پوری طرح الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ تمام ہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے اور امدادی سامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے تاہم امدادی کاروائیوں کیلئے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں پہنچنے میں مشکلات کا ضرور سامنا ہے انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان امدادی کاروائیوں کو مربوط بنانے کیلئے ضلعی سطح پر قائم کئے گئے کنٹرول روم سے ضرور رابطہ کیا جائے اور بیرونی امدادی ادارے بھی کنٹرول روم سے رابطہ کریںوزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی دارلحکومت اور اضلاع کی سطح پر صوبائی حکومت کی تمام متعلقہ مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے تمام صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی بھی اپنے اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور پوری طرح متحرک ہیںانہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو امدادی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جہاں ممکن ہو ں شروع کردی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصانات کی اطلاعات ملاکنڈ ڈویژن سے آرہی ہے اور پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن کیلئے پوری طرح متحرک ہو چکی ہے اور آرمی کی امدادی ٹیموں کا ضلعوں کی انتظامیہ سے بھی رابطہ ہے انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح تک زلزلے سے متعلق صورتحال واضح ہو گی جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل منظم طریقے سے طے کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تفصیلی طور پر خود مانیٹر کر رہے ہیں اور تمام اضلاع کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تاحال ایسی بھی کوئی اطلاع نہیں جس میں کہا گیا ہو کہ 2005 کے زلزلے کی طرح کوئی پورے کا پورا شہر یا قصبہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہو وزیراعلیٰ نے اس سے قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہسپتال میں لوگوں کے بھاری رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو ہسپتال آنے سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ ڈاکٹر اور طبی عملہ بہتر طور پر زخمیوں کا علاج کر سکیں۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…