پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا چپہ چپہ پاکستان کے میزائل کے نشانے پر

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ملاقات میں پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کاخاص ذکرہوگا۔ پاکستان کےمیزائل بھارت کی نیندیں اڑانے کا اہم سبب ہیں۔ دشمن ملک کا چپہ چپہ میزائل ٹیکنالوجی میں کامیابی سے پاکستان کے نشانے پر ہے۔ پاکستان کےپاس سب سے زیادہ رینج والا میزائل شاہین تھری ہے جو 2700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جس سے سارا بھارت شاہین تھری کی رینج میں ہے۔ یہ میزائل اسرائیل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا سب سے چھوٹا میزائل حتف ون ہے جسے نصر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ میزائل 60 کلومیٹر کی رینج میں اپنے ہدف کو ایٹمی ہتھیار کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔ پاکستان کا کروز میزائل رعد 350 کلومیٹر تک اپنے حد کو نیوکلئیر ہتھیار کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد اور نصر بھارت کی کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہیں۔ یہ دونوں میزائل نیوکلیئر وار ہیڈ لے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کا ابدالی میزائل 180 کلومیٹر، غزنوی 290 کلومیٹر اور غوری میزائل 800 سے 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ پاکستان کے نصر اور رعد میزائلوں پر چھوٹے نیوکلیئر ہتھیار بھی نصب کئے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…