پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ،10افراد جاں بحق ،متعددزخمی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک)ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میںامام بارگاہ میں دھماکہ کے نتیجہ میں10افراد جاں بحق ، متعددزخمی ہوگئے، صوبائی وزیر داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ضلع بولان کے علاقے تحصیل بھاگ میں چھلگری امام بارگاہ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب امام بار گاہ میں مجالس کی تیاریاں جاری تھیں اطلاعات کے مطابق دھماکے میں10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددافراد زخمی ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سمیت مقامی انتظامیہ کودھماکے کی جگہ پر بھیج دیاگیا ہے اگر ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوںکو کوئٹہ لایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس10افراد کے ہلاکتوںکی اطلاع آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگا ہ کا ظمیہ میں دھماکہ مغرب کی نماز کے وقت ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ایسے عناصر کو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…