ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ہے،سید یوسف رضا گیلانی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کارکنان مایوس نہ ہوں ،پاکستان پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ہے ۔آصف علی زرداری کی شریک چئیرمین کا عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔عدالتوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے ۔آئندہ بھی عدالتوں کا سامنا کریں گے۔وہ جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی اور پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے ،یہاں استحکام ہونا ضروری ہے ۔ کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی تاجروں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مفاہمت کی پالیسی پر تنقید ہوتی رہی لیکن ہم نے آمر مشرف کی وردی اترواکر ملک میں الیکشن کروائے اور ملک جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ملک کو معاشی طور پر رول ماڈل بنانے کا ویژن رکھتی تھیں ۔اسی وژن کے تحت ہم نے دور حکومت میں ملک کی معیشت کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے اور جب بھی موقع پر ملے گا عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔بے نظیر بھٹو جب جلاوطن تھیں تو اس وقت بھی پیپلزپارٹی کے اوپر مشکلات تھیں لیکن اس وقت بھی پارٹی کا وجود قائم رہا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھی ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجاریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں ۔پیپلزپارٹی کو نہ تو ماضی میں کوئی ختم کرسکا ہے اور نہ ہی اب پیپلزپارٹی ختم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرادری کو پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا کس نے مشورہ دیا ہے انہیں اس کا علم نہیں ہے تاہم وہ علالت کے باعث وطن واپس نہیں آرہے ۔آصف علی زرداری کی شریک چئیرمین کا عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے ۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت اہم معاملات مذکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں ،مذکرات نہیں ہونگے تو اس کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوگا۔دونوں ہمسایہ مملک کوکشمیر سمیت تمام اہم اشوز پر مذکرات کا راستہ اختیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے ۔آئندہ بھی عدالتوں کا سامنا کریں گے۔عدالتوں سے استثنی ملا ہوا تھا عدالتوں نے طلب کیا توحاضر ہو گیاہوں ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل سینٹر تاج حیدر نے کہاکہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے منظم سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے جس سوئی سدرن گیس کو فروخت کرنا جرم کے مترادف ہوگا۔سینٹر سعید غنی نے کہاکہ کچھ لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی میں کرپٹ افراد نظر آرہے ہیں جبکہ نندی پور ،ایل این جی اور میٹروبس منصو بے میں کرپشن کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…