اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

ٹڈاپ اسکینڈل میں مخدوم امین فہیم کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کیس سمیت مختلف نوعیت کے 9 کیسوں میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کے لیے فیصلہ19نومبر تک محفوظ کر لیا ہے۔آئندہ سماعت پر یوسف رضا گیلانی کیخلاف 9 کیسوں میںضمانت سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا ۔کراچی میں جمعرات کو وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اوران کے وکیل فاروق ایچ نائک کے علاوہ ملزم اورسابق ڈپٹی سیکریٹری محمد زبیرعدالت میں پیش ہوئے تاہم مخدوم امین فہیم کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔سماعت کے دوران فاروق ایچ نائک نے اپنے موکل یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع کے لئے دلائل دیئے جب کہ محمد زبیر نے عدالت کے روبروبیان میں کہا کہ ایف آئی اے نے اپنی مرضی کا بیان لینے کے لیے دبا ڈالا گیا۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع پر فیصلہ 19 نومبر تک محفوظ جب کہ مخدوم امین فہیم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرکے سماعت ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت میرے خلاف انتقا می کارروائی کر رہی ہے لیکن ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے اپنا دفاع کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ، ہم جذباتی لوگ نہیں کہ عدالتوں میں آنے سے شرمائیں ہم پہلے بھی عدالتوں کے احترام میں عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آگے بھی پیش ہونگے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہرکام وزیر اعظم نہیں کرسکتا ، وزیر اعظم کی کابینہ ہوتی ہے جس میں ہروزارت کا ایک سیکریٹری ہوتا ہے اور پھراس کے ماتحت کئی اعل حکام ہوتے ہیں، اس لئے آئین کا آرٹیکل 48 وزیراعظم کو استثنی دیتا ہے، اگر ہر کام وزیر اعظم کو ہی کرنا ہے تو سرکاری ملازمین کی اتنی بڑی تعداد کیوں رکھی جاتی ہے۔ ٹڈاپ کرپشن کیس میں اصل ذمہ دار افسران کے بجائے اس وقت کے وزیراعظم کو پھنسایا گیا، تمام چوروں کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنالیا گیا ہے، صرف ایک وعدہ عماف گواہ کے ذریعے ان پر 21 مقدمات قائم کئے گئے ہیں، 12 میں انہیں ضمانت ملی ہوئی ہے جب کہ اسی بنیاد پر مزید مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو احتساب کے نام پرنشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پارٹی کے رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے اورفتح ہماری ہی ہوگی، حکومت اداروں کو استعمال کرنے کے بجائے مضبوط کرے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…