کراچی(نیوزڈیسک)سانحہ صفوراکے گرفتاردہشتگردمستری پٹھان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔مستری پٹھان نے تفتیشی اداروں کو بتایا کہ اسماعیلی کمیونٹی کی الاظہرگارڈن سے روانہ ہونے والی بس کو اس نے اور عبداللہ منصوری نے روکا اور سب سے پہلے وہی بس میں داخل ہو ا۔مستری پٹھان نے بتایا کہ عبداللہ نے کلاشنکوف اورعمرعرف حفیظ نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔جبکہ آخری گولی ڈرائیورکو سعد عزیز نے ماری تھی۔ملزم نے بتایا کہ بس پرفائرنگ کے بعدکچھ دہشت گردموٹرسائیکلوں اورکچھ گاڑی میں فرارہوئے۔دوران تفتیش مستری پٹھان نے نے پولیس اہلکاروں کے قتل کابھی اعتراف کیا ہے