پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مخدوم جاویدہاشمی پھرمتحرک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)عمران خان سے راستے جدا کرنے کے بعدمخدوم جاوےد ہاشمی پھر متحرک ہوگئے – گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سابق وفاقی وزیر اور ملتان کی معروف سیاسی شخصیت مخدوم جاوید ہاشمی نے گورنرہا ¶س لاہور میں ملاقات کی -ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور ملتان میں شروع کےے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی -گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام بالیدگی کے مراحل طے کرتے ہوئے پختگی کی طرف گامزن ہے اور جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملکی مسائل میں کمی آرہی ہے -انہو ںنے کہا کہ عام انتخابات کے تسلسل کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کی تیاری جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ ہو گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی-انہو ںنے کہا کہ عام آدمی کو بااختیار بنانا اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنانامسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے اور بلدیاتی انتخابات کروا نے کا وزیر اعظم محمد نواز شریف قوم سے کیا ایک اور وعد ہ پورا کر دیا ہے -گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لےے ترقیاتی فنڈز کا رُخ دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی طرف موڑدیا گیا ہے خصوصا جنوبی پنجاب میں جتنے میگا پراجیکٹس اس دور میں شروع ہوئے ہیں -انہوں نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا آغاز اولیاءکرام کی سرزمین کو جدید شہر بنانے میں اہم کردار ادا کر ے گا-اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ایک مضبوط سیاسی نظام کی بنیاد ہے اور ہمارا یہ فرض ہے کہ جمہوری اور سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کے لےے غیر جمہوری عناصر کی حوصلہ شکنی کریں – انہو ںنے کہا کہ اقتدار کے لےے چور دروازہ تلاش کرنے والوں کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں کیونکہ عوام نے ایسے عناصر کو مسترد کر دیا ہے -انہو ںنے کہا کہ اقتدار کا راستہ عوام سے ہو کر گذرتا ہے اور عوام ہی اپنے لےے موزوں قیادت کا انتخاب کریں گے-



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…