اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ کشمیر، مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روزکےدوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں49 ملی میٹر جبکہ پٹن 45، کوہاٹ35، مری 26اور چراٹ میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سےزیادہ گرمی مٹھی اور تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلا، چھور،ٹھٹھہ اورشہید بینظیرآباد میں38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.