منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نجی ٹی وی کے ورکر کاقتل ،ڈی ایس پی کے بیٹے نے اقبال جرم کرلیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)نجی ٹی وی کے این ایل ای کو گاڑی کی ٹکر سے قتل کرنے کے معاملے میں ملوث ڈی ایس پی کے بیٹے نے اقبال جرم کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نجی ٹی وی کے این ایل ای کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کرنے والے ڈی ایس پی نوید ارشادکے بیٹے ملزم طلحہ کو پولیس نے باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے تھانہ ستوکتلہ میں بندکر دیا ۔ملزم طلحہ نے ایس پی اعجاز شفیع ڈوگر کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ رانا بلال اس کی گاڑی کی ٹکر سے ہی جاں بحق ہوا تھا ۔ملزم طلحہ نے مزےد کہا کہ میں تو گاڑی چلا رہا تھا مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ حادثہ اچانک یسے ہو گیا ۔ایس پی اعجاز شفیع نے جائے حادثہ اور گاڑی کا معائنہ بھی کیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزم طلحہ حادثے کے وقت گاڑی کو 130کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز چلا رہا تھا ۔جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم طلحہ کی گاڑی پر دوران حادثہ مقتول رانا بلال کا خون بھی صاف دیکھا جا سکتا تھا۔اسی حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے وعدہ کیا تھا کہ ہم انصاف کریں گے ااور اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھاکہ ملزم طلحہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی جس کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔یا د رہے کہ ملزم طلحہ کو خود اس کے والد ڈی ایس پی نوید ارشاد نے پولیس کے حوالے کیا تھا ۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…