پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر غلام علی کی گرفتاری سے احتساب کمیشن کو روک دیاہے،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نثار حسین اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق سینیٹر غلام علی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب کمیشن انہیں ہراساں کررہی ہیں اور انہیں اثاثوںکی معلومات دینے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔رٹ میں موقف اختیارکیا کہ وہ کونسلر ، ناظم اور سینیٹر رہے اور اب انہیں احتساب کمیشن حراساں کررہی ہیںان کے وکیل کا موقف تھا کہ نیب کیسز کی انکوائری ختم کر چکی ہیں لیکن اب احتساب کمیشن انہیں نوٹسز بھیج رہی ہیں جس پر دو رکنی بنچ نے کیس میں احتساب کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احتساب کمیشن کو غلام علی کی گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کردئیے