منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چشتیاں، نا معلوم نقاب پوش مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جنرل کونسلر کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چشتیاں (نیوزڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقہ وارث کالونی میں رات گئے تین نا معلوم نقاب پوش مبینہ اغواءکاروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جنرل کونسلر کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ اغواءکی خبرشہرمیںجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اوردوسرے امیدوار بھی خوف وہراس کاشکار ہوگئے۔اغواءکی واردات کی اطلاع ملنے پر رات بھرپولیس اغواءکاروں کی تلاش میں رہی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا اور پندرہ گھنٹے بعد اغواءکاروں نے مبینہ طور پر مغوی امیدوار کو چک چوپہ کے علاقے میں پھینک دیا۔ راہگیروں کی اطلاع پر ورثاءاور حلقہ کے لوگوں نے مغوی کو تھانہ سٹی چشتیاں پہنچایا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ وارث کالونی کا رہائشی مغوی ملک عنائیت اللہ بلدیاتی انتخابات میں یونٹ نمبر 24ن لیگی ایم پی اے باجوہ گروپ سے جنرل کونسلر کا امیدوار ہے وقوعہ کے وقت اپنے سپورٹر کے ہمراہ ذاتی گاڑی پر الیکشن کمپین پر جا رہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم مبینہ اغواءکاروںنے گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی کو روک کر امیدوار ملک عنائیت اللہ کا کپڑے سے منہ باندھ کر اپنی گاڑی میں سوار کر کے اور اس کے ساتھی امجد جاوید کو رسیوں سے باندھ کر پھینک کر فرار ہو گئے ۔جس کے بعد علاقے میں امیدوار کا اغواءموضوع ِ بحث بنا رہا اورآخر کار مغوی چک چوپہ کے علاقہ سے مل گیا۔ چشتیاں کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے پولیس افسران سے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ امیدوار جنرل کونسلرکا مبینہ اغواءاور مغوی کی بازیابی کی تفتیش کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…