جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مریم نوازشریف کومسلم لیگ(ن) کے تنظیمی امورچلانے کےلئے اختیاردینے کافیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،فیصل آباد (آن لائن )مریم نوازشریف کومسلم لیگ(ن) کے تنظیمی امورچلانے کےلئے اختیاردینے کافیصلہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور چلانے کے لئے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے دھڑے بندیوں کے ساتھ ساتھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر اور یوتھ سے مسلسل رابطہ قائم کرے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں مریم نواز کو مسلم لیگ نون فیصل آباد میں دھڑے بندیوں کو ختم کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ مریم نواز جو ان دنوں امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کی دعوت پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئی ہیں۔وہ واپسی پر ملک کے چاروں صوبوں میں پارٹی تنظیمی امور کے بارے میں مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ان کے والد چودھری شیر علی سابق ایم این اے و میئر کو پیغام بھجوایا کہ وہ فیصل آباد میں خود آ کر پارٹی میں اختلافات کو ختم کرانا چاہتی ہیں مگر فوری امریکہ جانے کی وجہ سے اپنے خاوند رکن قومی اسمبلی کیپٹن( ر ) صفدر کو فیصل آباد بجھوا رہی ہیں تاکہ پارٹی کے اندر پائے جانے والے رانا ثناءاور چودھری شیر علی کے درمیان اختلافات کو ختم کرایا جا سکے۔ مر یم نواز امر یکہ کے دورے سے واپسی پر فیصل آ با د آ ئیں گی جہاں وہ مسلم لیگ ن کے سا بق ایم این اے چو ہدر ی شیر علی اور کا رکنو ں سے ملا قات کر کے را ناثنا ءاللہ اور چو ہدر ی شیر علی کے درمیا ن اختلافا ت ختم کر ائیں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…