اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلدیاتی الیکشن میں سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور سابق وزریراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے اتحاد کر لیا۔ ارباب غلام رحیم اور ذوالفقار مرزا نے ملاقات طے کیا کہ ضلع بدین میں جو بھی بلدیاتی امیدوار اہل ہو گا اسے مل کر منتخب کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ماضی کی تمام تلخیاں بھلا کر بلدیاتی انتخابات میں مل کر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گے۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لوگوں نے ہم میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور جن لوگوں نے غلط فہمیاں پید ا کی تھیں آج وہ آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں۔