کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب کھوسٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار شہید 6زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد قریب ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایف سی اہلکار ہرنائی کے قریب کھوسٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ سرنگ میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار موقع پر جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ،واقع کے اطلاع ملتے ہی ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ،اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے ۔