راولپنڈی (آن لائن )میٹرو بس اسٹیشن صد رکی سیڑھیوں سے گھر کر ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا ہے جسے دسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپور ٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں میٹرو بس اسٹیشن کی سیڑھیوں سے گھر کر ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے شہری میٹر بس پر سفر کے لیے الیکٹرک سیڑھیوں سے اپنی منزل کی طرف رواں تھا کہ اچانک سر کے بھل نیچے گر گیا ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور یسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی مسافر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی راجہ بازار منتقل کر دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی مسافر کو سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں اور حالت تشویشناک ہے ۔