پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پانچ موبائل سموں کی پابندی،سپریم کورٹ کا تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کےلئے مقرر کرنےکا حکم

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے پانچ موبائل سموں کی پابندی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ڈیٹاسم کے استعمال کے حوالے سے پی ٹی اے حکام پی ٹی سی ایل کو ناجائزفائدہ دے رہے ہیں۔ عدم استعمال کا قانون پی ٹی سی ایل کی ”ایوو“پر کیوں لاگو نہیں ہوتا یہ امتیازی سلوک ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیے ہیں ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا تودرخواست گذار موبائل کمپنی (زونگ)کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے 5سموں سے زائد سمز کی پابندی ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔پی ٹی سی ایل اور دیگر موبائل کمپنیاںڈیٹا سمزاستعمال کر رہی ہیں۔ڈیٹا سم کال کرنے کےلئے موبائل فون میں استعمال نہیں ہوسکتی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ 5سموں کی پابندی سپریم کورٹ نے کراچی امن امان کیس کی سماعت کے دوران لگائی۔ان کاکہنا تھا کہ اس درخواست کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر کی جانب سے بھی درخواست زیر التوا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ ان تمام درخواستوںکو یکجا کرکے سن لیا جائے بعد ازاں مقدمہ کی سماعت ایک ہفتہ تک کےلئے ملتوی کردی۔(اخترصدیقی#/s#



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…