کوئٹہ (نیوزڈیسک)رند قبیلے کے سربراہ سابقہ وفاقی وزیر سردار یار محمد رندکی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد بلوچستان سے کئی سنیئرسیاستدان و قبائلی شخصیت جلد ہی تحریک انصاف میں شامل ہوجائینگے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق رند قبیلے کے سربراہ سابقہ وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے جمعہ کو اسلام آباد میں تحریک انصاف میںشامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی صدراور رکن قومی اسمبلی عمران خان بھی موجود تھے اسلام آبادمیں رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے جلد ہی بعض اراکین صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم این اےزقبائلی عمائدین جلد ہی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے شامل ہونے والے گروپ کی شکل میںتحریک انصاف میں شامل ہونگے تاکہ ان پر فلور کراسنگ کا آرڈننس لاگو نہ ہوسکے اگر ایک ایک کرکے ارکان شامل ہوئے تو ان کی سیٹ نا اہل ہوسکتی ہے اور اگر وہ گروپ کی شکل میں شامل ہو تو ان پر فلور کراسنگ کا آرڈننس لاگو نہیں ہوسکتا ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے مری معاہدہ جو طے پایا گیا ہے اس معاہدے سے بلوچستان میں سیاسی تبدیلیا ں شروع ہوجائینگی دسمبر میں بلوچستان میں مری معاہدے کے مطابق آئندہ کاوزیر اعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوگا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ دسمبر میں بلوچستان میںہونے والی حکومت کی تبدیلی کےلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیں وفاقی وزیر داخلہ نے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور کئی وزراءسے رابطے شروع کر دئیے ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر اعظم میاں نوا زشریف کے ہمراہ 4روزہ دورے پر امریکہ جا رہے ہیںاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر سنیئرصوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری اسلام آباد میں وزیر اعظم سے امریکہ سے واپسی پر ان سے ملاقات کرینگے نیشنل پارٹی اور پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتیںمری معاہدے کے پابند ہے جیسے ہی وزیر اعظم کہیں گے وزارت اعلیٰ کا عہدا مسلم لیگ ن کے حوالے کیاجائے گاآئندہ کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ وزیر اعظم میاں نوا زشریف کا مسئلہ ہے پشتونخواءاور نیشنل پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ دوسری جانب قوم پرست جماعتیں جو اس وقت اسمبلی میں موجود ہے تاہم وہ اقتدار میں نہیں ان کے بھی خفیہ رابطے ہیں جن میں جمعیت علماءاسلام ، بی این پی مینگل ، بی این پی عوامی، اے این پی بھی مری معاہدے کے تحت نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بھی اپنا اہم رول ادا کرینگے نواب ذولفقار مگسی جو بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ سابق گورنر رہ چکے ہیںاور سیاست میں انکا اہم رول ہے وہ بھی درپردہ مصروف ہے تاہم ان کی مصروفیات ہمیشہ خفیہ رہتی ہے اور وہ وقت آنے پر اپنے پتے شو کرتے ہیں۔
بلوچستان میں تحریک انصاف کا بڑا بریک تھرو،سرداریارمحمدرند کے بعد مزید اہم شخصیات کی شمولیت کی تیاریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکائونٹس کو خطرہ، الرٹ جاری
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری



















































