ملتان(نیوزڈیسک) مجرم زمان عرف زمانی نے 29 ستمبر 1993 کو غلام حیدر وائیں کو تلمبہ میں انتخابی مہم کے دوران ذاتی دشمنی پر قتل کیا تھا۔ مجرم کو صبح ساڑھے 5 بجے ملتان کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر جیل میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ غلام حیدر وائیں 1990 سے اپریل 1993 تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کا شمار وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔