لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے حلقہ پی پی 147سے شکست کھانے والے (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف نے کہا ہے کہ نتائج پر ہمیں بھی شکوک و شبہات ہیں اور اس حوالے سے جو قانونی حق ہے اسے استعمال کروں گا ،حلقے کو کبھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد بھی حلقے میں ہی ہوں ۔ ” این این آئی “ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے محسن لطیف نے اس سوال کہ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ شکست کی وجہ حلقے کو نظر انداز کرناقرار دے رہے ہیںکا جواب دیتے ہوئے محسن لطیف نے کہا کہ جو ایسا کہہ رہے ہیں مجھے اان کے بارے میں تو علم نہیں لیکن میں نے ہمیشہ حلقے پر توجہ دی ہے اورتو ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد بھی حلقے میں ہوں اور عوام سے رابطہ رکھے ہوئے ہوں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج پر ہمیں بھی شکوک و شبہات ہیں اور ٹربیونل میںجائیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیا شکایت لے کر ٹربیونل میںجائیں گے تو اس پر انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کروں گا ۔ میرے پا س جو بھی قانونی حق ہے میں اسے استعمال کروں گا۔ یاد رہے کہ 11اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں پی پی 147سے (ن) لیگ کے محسن لطیف کو پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔