اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان قومی اسمبلی میں حاضری کے بغیرماہانہ تنخواہ لیتے ہیں ،رپورٹ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جو قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت سے نفرت کرتے ہیں مگر اب تک جو تنخواہ انہوں نے وصول کی ہے وہ پشاور میں ہرماہ بالواسطہ ٹیکس دینے والے500 رکشہ ڈرائیوروں کے برابر ہے۔ روزنامہ جنگ کے تحقیقاتی صحافی عمرچیمہ کی رپور ٹ کے مطابقعمران خان کی کسی نہ کسی عذرکے باعث اسمبلی سے طویل غیرحاضری نے اسے ان ایم این ایز میں شامل کردیا ہے جو اسمبلی کے سیشن میں شریک نہیں ہوتے۔ ’’فافن‘‘ کی طرف سے مرتب کردہ پارلیمانی لیڈروں کے اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے مئی 2013ء میں اپنے انتخاب کے بعد سے27 ماہ کے عرصے میں صرف13 بار اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اس عرصے میں انہوں نے20 لاکھ روپے سے بھی زیادہ تنخواہ وصول کی ہے۔ اس وقت ہر رکن قومی اسمبلی ٹی اے، ڈی اے چھوڑ کر ہر ماہ 75ہزار روپے کے لگ بھگ تنخواہ وصول کررہا ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور شہر میں ایک اوسط درجے کا رکشہ ڈرائیور اپنی کل آمدنی کا 25 فیصد ایسی اشیا پر خرچ کرتا ہے جن پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ٹیکس عائد ہیں جبکہ اس رکشہ ڈرائیور کی ماہانہ اوسط آمدنی 15ہزار روپے ہے۔ –
عمران خان قومی اسمبلی میں حاضری کے بغیرماہانہ تنخواہ لیتے ہیں ،رپورٹ
15
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں