اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،ضمنی انتخاب میں رہنماﺅں کی کارکردگی ،ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں این اے 122کے ضمنی انتخاب میں رہنماﺅں کی کارکردگی ،ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد چیئرمین سیکرٹریٹ پہنچے جہاں منعقد ہ اجلاس میں جہانگیر خان ترین ،چوہدری محمد سرور ، عبد العلیم خان ، شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں این اے 122کے ضمنی انتخاب کے روز خصوصا ً رہنماﺅںکی کارکردگی اور سامنے آنے والی خامیوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ عمران خان کو ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر اوراس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے سیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ تحقیقات کے بعد اگر ٹھوس ثبوت سامنے آتے ہیں تو نہ صرف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا بلکہ آئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کہا کہ وہ ہر کسی کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اجلاس میں اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کارکردگی کے علاوہ چوہدری محمد سرور نے آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدوار چوہدری ریاض الحق جج سے رابطے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…