اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہاہے کہ مجھے نہیں معلوم آصف علی زر داری اور یوسف رضا گیلانی کتنا ٹیکس دیتے ہیں ؟۔ایک انٹرویو میں کے دو ران چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ میں نے ایک کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا سب کچھ میرے پاس موجود ہے اور بہترین زندگی گزار رہا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اعتزاز احسن نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے پاس کوئی کرشمہ ہے مسلم لیگ (ن)جواب دینے کے بجائے ایوان میں اٹیک کر دیتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کو پرانے انکلز سے جان چھڑانی چاہیے نیم ٹیم آنے کو تیار ہے ۔اعتزاز احسن سے جب پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زر داری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کتنا ٹیکس دیتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں دونوںکتنا ٹیکس دیتے ہیں؟