لاڑکانہ( نیوزڈیسک)لاڑکانہ شہر کے زیر زمین پانی میں خطرناک جراثیم شامل ہوجانے کا انکشاف، ٹیسٹ رپورٹوں میں مختلف اقسام کے چار جراثیم پائے جانے کی تصدیق، ماہرین اور ڈاکٹروں نے پینے کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ایک نجی ادارے کی جانب سے شہر کے سچل کالونی، وکیل کالونی، شیخ زید وومین اسپتال سمیت چار مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کے نمونے حاصل کرکے مقامی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹس میں پانی میں چار اقسام کے انتہائی خطرناک جراثیم پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں ایکولا جو انسان کی غلاضت میں شامل ہوتا ہے، دوسرا فیکل انٹرو کوکائی، تیسرا کولونی کاﺅنٹ اور چوتھا کولونی فارمس شامل ہیں۔ ان جراثیم کے پائے جانے کے بعد ماہرین اور ڈاکٹروں نے پانی کو صحت کے لئے مضر قرار دے دیا ہے۔ ان کے مطابق اس قسم کے پانی سے گیسٹرو اور دیگر جان لیوا امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ پبلک ہیلتھ کے ایگزیکیٹو انجنیئر عبدالوہاب سھتو کے مطابق شہر کے درمیان سے گذرنے والی نہر میں انتظامیھ کی جانب سے ڈرینیج کا پانی چھوڑنے کے باعث زیر زمین پانی میں جراثیم پیدا پوئے۔ شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کا نظام نھ ہونے کے باعث شہری پینے کے لئے زیر زمین پانی ہی استعمال کرتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے سالانہ صاف پانی کی اسکیموں کے اربوں روپے جاری کیے جاتے ہیں تاہم کرپشن کے باعث لاڑکانہ کے شہریوں کو آج تک پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساڑے سات سالہ دور اقتدار میں لاڑکانہ کے منتخب نمائندوں کی جانب سے لاڑکانہ کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کوئی اسکیم منظور نہیں کی گئی جبکہ گذستہ سال لاڑکانہ شہر کے ڈرینج سسٹم کے لیے کروڑوں روپیوں کی لاگت سے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو کہ جون 2016 میں مکمل ہونے کے امکانات نہیں تاہم صاف پانی کی اسکیموں کے لیے ایک روپے کی بجیٹ رواں سال کی بجٹ میں مختص نہیں کی گئی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ کہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت سندھ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ کئی قیمتی جانیں ضایع ہونے سے بچ سکیں۔
لاڑکانہ شہر کے زیر زمین پانی میں خطرناک جراثیم شامل ہوجانے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































