کراچی( نیوزڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور تنظیم المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جمعرات یکم محرم الحرام خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کے اعلان کو سہراہا ہے اور وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی خیبر پختونخواہ کی طرح یوم شہاد ت فاروق اعظم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کریں ۔انہوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے عام تعطیل کا اعلان کر کے بعد میں اس میں ترمیم کی اور تعلیمی اداروں تک محدود کر دیا ہے جو غلط ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یکم محرم الحرام کی تعطیل کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھاتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کریں ۔