اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،مردہ قبر سے نکال کر ۔۔۔سندھی قوم پرست رہنما کا انتباہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کا لا باغ ڈیم کا منصوبہ ایک دفن شدہ مردہ ہے مردے کو قبر سے نکال کر تعفن کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگاوفاقی حکومت کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دفن شدہ انتہائی متنازعہ منصوبوں کو دوبارہ اٹھایا جارہا ہے ۔باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کے علاوہ اندرونی طور پر بہت سے خطرات لاحق ہیں اور ملک اس وقت انتہائی پیچیدہ اور نازک دور سے گزر رہا ہے تاہم بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے حکمران اور بعض ادارے اب بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خواہش مند ہیں کالا باغ ڈیم ماضی کے بہت سے طاقتور اور بااختیار حکمران نہ بنا سکے تو موجودہ حکمرانوں کی کیا اوقات ہے کہ اس کی تعمیر کی جرات کریں۔ اگر کسی نے ایسی کوئی جرات کی تو عوامی نیشنل پارٹی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ہم تشدد ، جنگ اور منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ سیاسی جدو جہد کے داعی ہیں تاہم اپنے عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی ہونے نہیں دینگے اور اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے کہ اس خطے کی نمائندگی کا اپنا سیاسی کردار بخوبی نبھا سکے۔ کالاباغ ڈیم سندھ اور خیبر پختون خوا کی عوام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے تاہم اس مسئلے کو دوبارہ چھیڑا جا رہا ہے جس سے قومی یک جہتی کی بننے والی فضاءکو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، صوبائی صدر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے حوالے سے اے این پی کا مو ¿قف واضح ہے اور جب تک باچا خان بابا کا ایک پیروکار بھی زندہ ہے کالاباغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دینگے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے اس قسم کے ایشو اٹھا کر اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبے جسے اپنی اسمبلیوں میں مسترد کر چکے ہیں اس مسئلے کو اٹھا کر کیا فائدہ حاصل کیا جانا مقصود ہے وفاقی حکومت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ہم اسے متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے خلاف کوئی نیا محاذ نہ کھولیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…