اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کے بارے میں اہم ترین فیصلہ کرلیا،چینی سفیر کا خطاب

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان، افغانستان میں امن بحالی کے عمل اور خطے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے انتہائی پرعزم ہیں۔ ہم نے سٹریٹجک اور اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ بدھ کو یہاںبہار ”جنوبی اور مشرقی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام میں چین کا تعمیری کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھی۔ سیمینار کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس اییس آئی) اور چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرممنٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ علاقائی امن جنوبی ایشیا میں اقتصادی اور سماجی ترقی کی کنجی ہے۔ دونوں ملک خطے میں اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015ءپاک چین دوستی کا سال ہے۔ طلباءتھنک ٹینکس، ثقافتی طائفوں اور دیگر وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چین مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے سارک کے ساتھ تعاون کےلئے تیار ہے۔ پڑوسی ملکوں میں امن و استحکام کا فروغ چین کی خارجہ پالیسی کا محور ہے کیونکہ پرامن جنوبی ایشیا چین کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیا کے مابین تعاون غربت سمیت دیگر چیلنجوں پرقابو پانے کےلئے بھی ضروری ہے۔ سن وئی ڈونگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ہم اس جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے علاقائی ملکوں میں مقامی ترقی کےلئے چین نے ایشین انوسٹمنٹ بینک قائم کر دیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں سیکورٹی چیلنجوں پر قابو پانے کےلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ چین تمام علاقائی تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرممنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شازوکانگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اتحادی نہیں بلکہ چین کا سدابہار دوست ہے۔ آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل مسعود خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…