مظفرگڑھ( نیوزڈیسک) مظفرگڑھ میں پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا شکار خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی لڑکی کی تدفین کر دی گئی .مقدمے میں نامزد دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے تھانہ سٹی کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی تھی ۔ خاتون کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے خودسوزی کرنے والی سونیا بی بی کو گوری والا میں اس کے آبائی گاو ¿ں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔مقدمے میں نامزد ملزم نور احمد ڈکھنہ اور قیوم دستی کو گرفتار کر لیا گیا .ایس ایچ او تھانہ صدر منیر چانڈیہ سمیت 3 ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکے، آئی جی پنجاب نے بھی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔آر پی او ملتان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی 2 روز میں حقائق پر مبنی رپورٹ بنا کر پیش کرے گی ، ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمد ،ڈی ایس پی سٹی ،معطل ایس ایچ او سٹی اور متعلقہ پولیس آفسران آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے-