راولپنڈی( نیوزڈیسک)بینظیر قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن طارق الیاس کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے جبکہ امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو بیان پر جرح کی تاریخ مقرر نہیں کی جا سکی۔بینظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے جج رائے ایوب خان نے کی،مدعی مقدمہ انسپکٹر کاشف ریاض عدالت میں پیش ہوئے جس پر فریقین کے وکلا نے جرح مکمل کر لی .کیس کے اہم گواہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن طارق الیاس کیانی کے حاضر نہ ہونے پر انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے .عدالت نے جے آئی ٹی کے رکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام اصغر جتوئی کو بھی حاضری کےلئے سمن جاری کر دئے ہیںادھر وزارت خارجہ کے کسی نمائندے کے پیش نہ ہونے پر امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو بیان پر جرح سے متعلق تاریخ کا تعین نہ کیا جا سکا۔