اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنگافساد کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ،چوہدری نثار

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاہے کہ دنگافساد کی سیاست ملکی مفاد کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ امیدکرتاہوں کہ تحریک انصاف پہلے تولے گی پھربولے گی ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خا نے کہاکہ کاش تحریک انصاف کھیل کرشکست تسلیم کرناسیکھ لے ۔انہوں نے کہاکہ کسی ووٹرکی درخواست کے بغیرکسی بھی ووٹ کوحلقے سے تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں تبدیلی کی تحقیقات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کی طرف سے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کامطالبہ مانا۔انہوں نے کہاکہ سمجھ میں نہیں آتاکہ تحریک انصاف کس قسم کی سیاست کرناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کوبتاناچاہتاہوں کہ گالم گلوچ کرناسیاست نہیں بلکہ اسے فساد پیداہوتاہے جوکہ ملکی مفادکے خلاف ہوتاہے ۔کے دوران چودھری نثار علی خان نے این اے ایک سو بائیس کے انتخابی نتائج پر تحریک انصاف کی الزام تراشی کو بے بنیاد قرار دیا۔ کہتے ہیں الیکشن انتظامات کیلئے تمام مطالبات مانے پھر بھی دنگا فساد کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نان ایشوز پر حکومت کے ساتھ ساتھ قوم کا بھی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ نادرا پر الزام تراشیاں درست نہیں ۔ سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی آئی کس طرح کی سیاست چاہتی ہے۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا ووٹ کسی بھی صورت منتقل نہیں ہو سکتا۔ تحریک انصاف شکست تسلیم کر لے یہی بڑے پن کی نشانی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…